بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

امریکی وزیر خارجہ کو سعودی عرب کے بعد مصر اور اردن کا بھی واضح پیغام!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی مصر اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد مصر پہنچے جہاں انہوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

مصری صدر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پرغزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔

- Advertisement -

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصری صدر سے ملاقات کے بعد اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور علاقائی سلامتی سے لے کر تیل کی قیمتوں تک کے مسائل پر برسوں کے گہرے اختلافات کے بعد ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشن پر منگل کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی، بالخصوص صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر۔

ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں