آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں ورلڈ کپ میں مزید اپ سیٹ ہوں گے۔
پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بنگلورو میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کیخلاف ٹیم کا اعلان میچ سے پہلے کریں گے، لیگ اسپنر ایڈم زمپا فٹ ہیں اور بہتر ہو رہے ہیں کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان ایسی ٹیم ہے جو کچھ بھی کر سکتی ہے، محمد رضوان فارم میں ہیں اور بابر اعظم بہت اچھےکھلاڑی ہیں۔
پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ایک بہترین بولر ہیں لیکن شاہین آفریدی کی ورلڈکپ میں ابھی تک فارم نظر نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں اچھی پچ کی توقع ہے، ٹاس پر فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے، یہاں ماحول بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گا۔
پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں مزید اپ سیٹ ہوں گے، امید ہے آسٹریلوی بیٹرز پاکستان کیخلاف اچھا کھیل پیش کرینگے۔