10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

وقار یونس نے خود کو پاکستانی کہنے پر کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس ان دنوں بھارت میں موجود ہیں اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ نے اپنے تبصرے کے دوران ایک ایسی بات کہی جس نے ساتھی کمنٹیٹرز کو بھی حیران کردیا اور وہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔ وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا جی ’مجھے پاکستانی مت کہو‘۔

میچ کے حوالے سے تبصرہ جاری تھا اس دوران کسی بات پر وقار نے پُرمزاح انداز میں کہا کہ ’مجھے صرف پاکستانی مت پکاریں کیوں کہ میں آدھا آسٹریلین بھی ہوں‘۔

- Advertisement -

وقار یونس کا اشارہ اس طرف تھا کہ انکی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔ وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کررہے تھے۔

سابق پیسر ان دنوں ورلڈ کپ میں فرائض انجام دینے کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ وہ عالمی کپ کے کمنٹری پینل کا بھی حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی تھی پاکستان 367 رنز کے تعاقب میں 305 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں