اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

حماس کے ڈرون حملے، 16 اسرائیلی فوجی جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے اسرائیل پر غیر معمولی حملوں میں 16 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، حماس نے غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا۔ جس کے باعث اسرائیلی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے سرنگوں سے نکل کر بھی اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے شدید حملے کئے، خود کو محفوظ تصور کرنے والی اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔

اسرائیل کے علاقے اشدود، اشکلان اور کئی دیگر مقامات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

- Advertisement -

حماس نے 7 اکتوبر جیسا آپریشن بار بار دہرانے کی دھمکی دی ہے جبکہ پڑوسی ملک یمن کے الحوثی گروہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ جس کے باعث اسرائیلی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا، جس کے باعث بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملے گئے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 8 ہزار 900 سے زائد ہوگئی، اسی طرح تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد پونے دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے الفلوجہ علاقے میں گھروں پر درجنوں میزائلوں سے حملے کئے گئے،وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں