پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے چئیرمین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ، جس سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے دو روز قبل مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سلمان شہباز بھی موجود تھے، ملاقات میں‌ ٹکٹوں کی تقسیم، منشور کمیٹی اور پارٹی بیانیے پر گفتگو کی گئی اور پی پی سمیت دیگراتحادیوں کےتحفظات دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گذشتہ روز سابق ت وزیر اعظم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں پارٹی کی انتخابی مہم شروع کرنے والے مسلم لیگ ن کے سربراہ کی سیاسی سرگرمیوں کی بحالی اور انتخابی منشور پر مشاورت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں