جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کے خلاف مزید شکایات سامنے آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی یوٹی کے خلاف مزید شکایات سامنے آنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم ڈی ایس پی یوٹی کے یوٹی عمیر باجاری کے خلاف مزید شکایات سامنے آنے لگی۔

جوس سینٹر کے مالک عبد الرشید نے درخشاں تھانے میں درخواست دی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ عمیر باجاری کی اسپیشل ٹیم نے 18 اکتوبر کو بھی واردات کی تھی۔

- Advertisement -

درخواست گزار  عبد الرشید نے کہا کہ 18 اکتوبر رات 11 بجے سرکاری موبائل میری دکان پر آئی، اہلکار دکان سے 1 لاکھ 75 ہزار کے امپورٹڈ سگریٹ  لے گئے۔

جوس سینٹر کے مالک عبد الرشید نے بتایا کہ میں نے 15 پر فون کیا اور تھانے میں تحریری درخواست جمع کرادی، ڈی آئی جی ساؤتھ کو شکایت کی تو مجھے ایس پی کلفٹن کے پاس بھیج دیا اور ایس پی ظفر صدیقی نے مجھے ڈی ایس پی عمیر باجاری کے پاس بھیجا۔

درخواست گزار نے کہا کہ عمیرباجاری کے آفس گیا تو انہوں نے کہا اتنا مال نہیں ہے تمہارا، 30 ہزار کا مال اور 50 ہزار کیش لو معاملہ ختم کرو، میں نے مجبوری میں ہاں کی، مجھ سے کاغذات پر دستخط بھی کرائے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں