تازہ ترین

موم بتی کا دھواں کینسر کا باعث بن سکتا ہے

نیویارک: اندھیروں میں اجالا کرنے والی موم بتیاں مضر صحت ہیں۔

امریکی ما ہرین کے مطابق خوشبودار موم بتیو ں سے نکلنے والا دھواں نہ صر ف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ سرطان کا بھی با عث بن سکتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیرافین موم سے بنی موم بتیاں مضر صحت کیمیکل کا بڑی مقدار میں اخراج کر تی ہیں۔

موم بتی سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو کردمہ اور خارش کے علاوہ سرطان جیسی مہلک مرض کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -