اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔

سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت ِسعودی عرب کی جانب سے 05 دسمبر 2023ء کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع ہے۔

- Advertisement -

ڈپازٹ کی مدت میں توسیع مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں