10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’شوروم کی چھت توڑ کر درجنوں موبائل فونز اور نقد رقم چرالی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حیدرآباد میں شوروم کی چھت توڑ کر اندر داخل ہونے والے چوروں نے 51 موبائل فونس اوربھاری نقد رقم چوری کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واردات کل شب شہرحیدرآباد کے عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔

مذکورہ واردات کے بعد شوروم کے مالک محمد سلیم کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب آسٹریلیا میں خاتون ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری کرکے فرار ہوگئی، جس کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر کارلنگ فورڈ میں پیش آیا جہاں وین ڈرائیور ڈونٹس کو وین میں بھرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کرنے کیلئے دکان میں گیا کہ پیچھے سے خاتون ڈونٹس سے بھری وین لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونٹس سے بھری وین کو کارلنگ فورڈ سے نیو کاسل لے جایا جارہا تھا جس میں کرسمس کی مناسبت سے مختلف اقسام کے ڈونٹس موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق جیسے ہی ڈرائیور سروس اسٹیشن کے اندر گیا تو انتظار میں بیٹھی خاتون موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھی اور ڈونٹس سے بھری وین کو تیزی سے لے کر فرار ہوگئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گاڑی کی چوری میں خاتون ملوث ہے جسے واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 10 ہزار ڈونٹس کی قمیت 40 ہزار آسٹریلین ڈالرہے، خاتون کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں