جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ، خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد سے زائد کی کمی ہوئی اور خام تیل چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ برینٹ خام تیل کی قیمت چوہتر ڈالر اڑسٹھ سینٹ جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل اُنہتر ڈالر اسی سینٹ پر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکہ میں معاشی سست روی بتائی جا رہی ہے جبکہ امریکہ میں آئل کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

چین کی اقتصادیات کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کا اثر بھی قیمتوں پر پڑا، ایک دن بعد ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے چین کی اے ون ریٹنگ پر آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا۔

Remarks: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کی کمی،غیرملکی میڈیا برینٹ خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی کم ترین سطح 74 ڈالر 68 سینٹ پر آ گئی،غیرملکی میڈیا جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 69 ڈالر 80 سینٹ پر پر ٹریڈ کر رہا ہے،غیرملکی میڈ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں