16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کنگنا رناوت نے بلقیس بانو پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے 2002 میں گجرات فسادات کے دوران حاملہ بلقیس بانو کو اجتماعت جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کے اہلخانہ کو قتل کرنے میں ملوث ملزمان کی رہائی کا فیصلہ ختم کر دیا۔

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے کنگنا رناوت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے آپ کا جذبہ حوصلہ افزا ہے۔

- Advertisement -

صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ ایک فلم کے ذریعے بلقیس بانو گینگ ریپ کی کہانی کو بیان کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں؟

اس کے جواب میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ میں یہ کہانی بنانا چاہتی ہوں جس کیلیے اسکرپٹ بھی تیار ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کیس پر تین سال تحقیق کر کے کام کیا لیکن نیٹ فلکس ایمازون و دیگر اسٹوڈیوز نے منع کر دیا کہ ہم سیاسی طور پر متحرک فلمیں نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ جب JioCinema سے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم کنگنا رناوت کے ساتھ کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کی سپورٹر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں