اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی، جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نے طبیعت نا ساز ہونے کے باعث رخصت کیلئے خط لکھا، جس میں جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی ہے۔
جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط لکھا ہے، ان کا خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو موصول ہوگیا ہے۔
خط میں طبیعت ناسازی کےباعث ڈیوٹی سرانجام دینےسےمعذرت کی گئی ہے ، جج محمد بشیر کی 14 مارچ 2024 کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے۔
یاد رہے جج محمد بشیر نےنوازشریف ، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پی ٹی آئی اورشوکت عزیز کے کیسز سنے جبکہ جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال کی سزاسنائی تھی۔
جج محمدبشیر کی عدالت میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیسز اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کا کیس بھی زیر سماعت ہیں، جج محمد بشیر 2012 سےاحتساب عدالت میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔