26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کراچی میں نجی اسکول کے مینجنگ ڈائیریکٹر نے الیکشن لڑنے کیلئے طلباء کا سہارا لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نجی اسکول کے مینجنگ ڈائیریکٹر محمد حسان نے الیکشن لڑنے کیلئے طلباء کا سہارا لے لیا، طلباء کی کاپیوں میں انتخابی مہم کے حوالے سے پمفلٹ ڈال دیئے ، جس میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے سیاست کے لئے استعمال ہونے لگے، کراچی کے نجی اسکول کے مینجنگ ڈائیریکٹر محمد حسان کو این اے 248 پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزدکیا ہے، نجی اسکول کے ایم ڈی نے الیکشن لڑنے کیلئے طلباء کا سہارا لے لیا۔

8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقت نہ ملنے کے سبب اسکول نے طلباء کو کاپیوں میں انتخابی مہم کے حوالے سے پمفلٹ ڈال کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

جس میں طلباء کے والدین سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔

والدین نے الیکشن کمیشن سے اس اقدام پر کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

اسکول مالک کے مطابق والدین کو اپنے بیٹے کو ووٹ ڈالنے کیلئے دباو نہیں ڈالا گیا ہے، میرا بیٹا محمد حسن 12سال سے اسکول سے منسلک ہے بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہے اتنا وقت نہیں ہے کہ الیکشن مہم چلا سکے اس لئے پمفلیٹ دیئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں