الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کے 36 ارکان منتخب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کو اقلیت کی 8 میں سے 5 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی کو پنجاب میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں دی گئیں، ق لیگ کو دو، آئی پی پی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی ایک نشست دی گئی ہے۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن میں سنی اتحاد کونسل کو کوئی نشست الاٹ نہیں کی گئی۔
علاوہ ازیں سابق وزیر اقلیتی امور طاہر خلیل سمیت 5 لیگی رہنما پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔