جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو کیسے بچایا ؟ بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی نے اچھرو میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے جائے وقوع پر پہنچ پر یہ کوشش کی کہ خاتون کو وہاں سے نکالاجائے، یہ کمرشل علاقہ تھاخطرہ یہ تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

تفصیلات کے مطابق بہادر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اوچھر میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ سیف سٹی کےذریعے 15پر ہمیں کال ملی. کالر نے بتایا کہ خاتون نے ایسا لباس پہلا ہے جو قابل اعتراض ہے، خاتون کو کہاگیا کہ وہ لباس تبدیل کرلیں مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

اے ایس پی لاہور نے کہا کہ خاتون کے لباس کے معاملے پر لوگوں کا ہجوم ہوگیا تھا ، جب جائےوقوع پر پہنچتےہیں تو حقائق پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے، اس لئے پہلے ہم نے پہنچ کر یہ کوشش کی کہ خاتون کو وہاں سے نکالا جائے۔

- Advertisement -

شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ جس خاتون پر الزام لگا ہماری پہلی کوشش تھی کہ خاتون کی حفاظت کریں، خاتون کو بچانے کیلئے لوگوں کے ہجوم سےنمٹنا اہم تھا ،سب سے پہلے ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوتا ہے ، فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ ہو جائے تو وہ بعد کی بات ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب لوگ کھڑے ہوکر صورتحال کو دیکھ رہے تھے ، ہم نے لوگوں سے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ آپ کو بھی صورتحال سے گزرنا پڑے ، لوگوں سے یہی مخاطب کیا کہ سب سے پہلے معاملے کی تصدیق کرنا ضروری ہے ،کسی کی بات سچ بھی ہے تو سب سے پہلے اس کی حقیقت جاننا بھی ضروری ہے۔

خاتون پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں لوگوں سے کوئی جرم نہ ہوجائے ، یہ کمرشل علاقہ تھاخطرہ یہ تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا، لوگوں کاہجوم تھانےپہنچ چکاتھااس لئے ہم نے خاتون کو وہاں رکھاہی نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں