امریکا نے بھارت میں دہلی چلو مارچ کے کسان مظاہرین پر مودی سرکار کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر فکرمند ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارتی کسانوں پر تشدد کی اطلاعات پر فکرمند ہیں اور اس سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پُر امن جلسے اور احتجاج جمہوریت کا لازمی حصہ ہے لیکن پُرتشدد احتجاج کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کسانوں کا اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے دہلی چلو مارچ 15 روز سے جاری ہے تاہم مودی سرکار نے انہیں دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔
کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک اور کسان ہلاک
کئی مقامات پر مظاہرین پر بدترین تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ اب تک 5 سے زائد کسان اس احتجاج کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔