12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کسانوں کے احتجاج کے دوران ایک اور کسان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اور ہریانہ سرحد پر کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران ایک اور کسان ہلاک ہو گیا اب تک 5 مظاہرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسان رہنماؤں اور حکومت کے مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا جس کے بعد پنجاب ہریانہ سرحد پر کسانوں کے’’دہلی چلو‘‘مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران ایک اور کسان کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

سکھ کسان 62 سالہ درشن سنگھ خانوری بارڈر پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ دہلی چلو مارچ کے دوران اب تک 5 مطاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

- Advertisement -

اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے جب کہ سمیوکت کسان مورچہ نے 21 سالہ شوبھ کرن سنگھ کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مشتعل بھارتی کسانوں نے مودی کے پُتلے جلا ڈالے

دوسری جانب مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو مہرہ بنا کر بھارت کے7 اضلاع میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں