22.2 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

باجوہ اور فیض حمید ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کے واقعات قوم پر قرض ہیں، سیاسی استحکام کے لیے صرف سیاست دان نہیں باقی پلیئرز بھی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، اس دور میں قانون سازی کے لیے ان کے میس میں جاتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی کرواتے تھے، یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو سیاسی استحکام کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے، جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا وہی ہم بھگت رہے ہیں، نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں