جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہندوستان کوکس طرح غلام بنایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (ویب ڈیسک)-ایسٹ انڈیا کمپنی بظاہر تجارت کرنے کے لئے ہندوستان میں آئی اورپھررفتہ رفتہ پورے ہندوستان کی مالک بن بیٹھی۔ ایک کمپنی کی جانب سے ملک گیری کا یہ انوکھا سلسلہ سن 1612 میں شروع ہوا اورسن 1857 تک جاری رہا اور اس کے بعد تاجِ برطانیہ نے براہ ٔراست ہندوستان کو اپنی عملداری میں لے لیا۔

ایسٹ انڈیا کمپنی نے کس طرح ہندوستان کو اپنی تحویل میں لیا وہ یقیناً ایک دلچسپ تاریخ ہے لیکن اس مضمون میں ہم صرف ایک برطانوی سیاست دان کے بیان کے حوالے سے برطانوی سامراج کےگھناؤنے طریقۂ واردات کو اجاگر کریں گے۔

لارڈ میکاؤلے ایک تاریخ دان اوربرطانیہ کہ وگ پارٹی کے سرگرم سیاست دان تھے انہوں برطانوی پارلیمنٹ میںسن 1835 میں ہندوستان کی معاشعت کے بارے میں ایک انتہائی اہم تقریر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ہندوستان کو مکمل غلام بنایا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

:یہاں ہم انکی تقریر سے اہم ترین اقتباس پیش کررہے ہیں

’’میں نے ہندوستان کے طول و عرض میں سفر کیا ہے اور وہاں دولت بے پناہ اوراخلاقی اقدارعروج پرہیں کہ مجھے نہ تو کوئی بھکاری ملا اورنہ ہی کوئی چور، وہاں کے لوگوں کا معیار اس قدر بلند ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم انہیں مکمل طورپرفتح کرسکیں گے چہ جائیکہ ہم ان کے مضبوط معاشرتی نظام کی کمرنہ توڑدیں۔ ہندوستانیوں کا معاشرتی نظام ان کے روحانی عقائد اورثقافتی ورثے پراستوارہے اوراسے ختم کرنے کے لئے ہمیں ان کے ہاں صدیوں سے رائج تعلیمی نظام کو ختم کرنا ہوگا، یہاں تک کہ وہ سمجھنے لگیں کہ مغربی کلچران کے موجودہ نظام سے بہتر ہے۔ پس اسی طریقے سے وہ قومی اعتماد کھوکراپنی ثقافت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور اس کے بعد وہ وہی بن جائیں گےجو کہ ہم چاہتے ہیں یعنی ایک مکمل غلام قوم‘‘۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں