10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ویڈیو:‌ کراچی میں پہلا روزہ، 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں گراں فروشوں کے خلاف مہم میں پہلے روزے میں 148 گراں فروشوں پر 9 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

کراچی انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پہلے روزے کو 148 گراں فروشوں پر نو لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس چیکنگ مہم کو مؤثر بنائیں اور کمشنر آفس کو روزانہ رپورٹ بھیجیں، پولیس، بیورو آف سپلائی، محکمہ فوڈ کے افسران بھی فیلڈ میں رہیں، اور انتظامیہ کے افسران کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

ضلع جنوبی میں 31 گراں فروشوں پر دو لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع شرقی میں 19 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جب کہ غربی میں 34 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

مہنگائی کے مارے عوام ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایت کیسے درج کرائیں؟  طریقہ جانیے

ضلع وسطی میں 11 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 47 ہزار، ملیر میں 29 گراں فروشوں پر 53 ہزار روپے جرمانہ، کورنگی میں 8 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 10 ہزار، کیماڑی میں 16 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں