جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ میں گاڑی میں کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے شکار افراد سواڑی بازار سے علاقے شاہی جارہے تھے بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور شامل ہے۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں