11.5 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر دوست ایپ میں یکم اپریک سے اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی، یکم اپریل کو ایپ کے آغاز میں نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا لیکن اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

تمام بڑے شہروں میں دوست ایپ ٹیکس ڈرائیو غیریقینی صورتحال سے دو چار ہے، چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلر،ریٹیلرز، ریئل اسٹیٹ، بلڈر، ڈیولپرز اور پراپرٹی ڈیلرز رجسٹریشن سے ہچکچارہے ہیں۔

- Advertisement -

نجی اسپتال، لیبارٹریز، کلینک اور میڈیکل پریکٹشنرنے بھی رجسٹریشن نہیں کرائی جبکہ تاحال جم اورہیلتھ کلب بھی ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کےصدر اجمل بلوچ نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا ہےکہ تاجروں کے لیے دوست ایپ کا طریقہ کار واضح نہیں، اعتراض جمع کرایا ہے کسی نے مشاورت کے لیےنہیں بلایا۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ نے ٹیکس افسران کو تاجر تنظیموں سے براہ راست رابطے کرکے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے ملک بھر میں دس لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

حکام ایف بی آر نے رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے پرتاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیوکے حساب سے وصول ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں