اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین چائنہ ایگزم بینک سے ملاقات میں کہا مین ریلوے لائن ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کیلئے بالکل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چائنا امپورٹ ایکسپورٹ بینک کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، جس میں چیئرمین چائنہ ایگزم بینک نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ کی طرز پر ہمیں پاکستان اسپیڈ نظرآنا شروع ہو گئی ہے، پاکستان کا ہر منصوبہ چائنہ ایگزم بینک کیلئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے۔

چائنہ ایگزم بینک کی سابقہ چئیرپرسن ہو زیاولیان نے پنجاب میں شہباز اسپیڈ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت پاکستان گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانےکے اقدامات کررہی ہے، کاروبار کرنے میں آسانی کےحوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائنہ ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے، مین ریلوےلائن ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ سرمایہ کاری کیلئے بالکل تیار ہے اور کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستانی صنعتوں، زراعت ،آئی ٹی شعبوں کیلئےایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت کےشعبےکی استعداد بڑھانے کیلئے چینی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں