اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی 8 خوتین کو آف لوڈ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب جانے والی پروازوں سے بھیک مانگنے جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، 8 خواتین کو پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی، بھیک مانگنے والی خواتین 2 مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں لیکن پکڑی گئیں۔

- Advertisement -

ملزمان میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیا بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلما بی بی، سمینا بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ گرفتار خواتین بہ ظاہر عمرے کے غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں، تاہم ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خواتین سعودی عرب میں بھیک مانگنے جا رہی تھیں۔

پکڑی گئی خواتین سے فی کس 200 ریال برآمد ہوئے، خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے جنھیں مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں