اسلام آباد: سینئر وفاقی سرکاری افسران اور بیوروکریسی کے کیلئے معاوضہ محدود کردیا گیا، اب صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وفاقی سرکاری افسران اور بیوروکریسی کی موجیں ختم ہوگئیں ، بورڈ میٹنگز میں شرکت سے حاصل کردہ معاوضہ محدود کر دیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ نے افسران کیلئے معاوضہ محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمپنیوں یا اداروں کے بورڈ ممبران کو صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا اور سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کراکے متعلقہ وزارت کو رسید بھی دینا ہوگی۔