لاہور: گرفتار شوٹر کو چھڑانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس پر حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ شوٹر کو چھڑانے کیلئے اس کے حملہ آور ساتھیوں نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ پر اندھادھند فائرنگ کی، تاہم انتہائی خطرناک شوٹر وسیم احمد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کی جوابی کارروئی پر حملہ آور اندھیرے میں فرار ہوئے، ان حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
- Advertisement -
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے چند ہفتے پہلے ڈولفن اہلکار عدنان کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ گرفتارملزم وسیم کو ریکوری کیلئے ڈیفنس لے جارہا تھا۔