خیبر: پشاور میں خوشیوں والا گھر سوگ میں بدل گیا، مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق اور دلہا بے ہوش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقہ سربند میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دلہن جاں بحق اور دلہے کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دولہے کی حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشہ روز ہوئی تھی۔
- Advertisement -
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔