ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پیشنس کوپر: ماضی کی حورِعرب

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی من موہنی بھولی بھالی صورت کی حامل پیشنس کوپرایک اینگلو انڈین اداکارہ تھیں جو پہلے بھارتی اور پھر تقسیم کے بعد پاکستانی فلموں کو رونق بخشتی رہیں۔

کوپر نے خاموش فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور اپنی لازوال اداکاری سے خاموش اور بولتی فلموں میں اپنے آپ کو امر کرلیا۔

کوپر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1923میں پہلی بار ہندوستانی فلموں میں جڑواں کردارادا کیا ، فلم پتنی پرتاب ان کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔

ان کی مشہور فلموں میں پتی بھگتی،راجہ بھوج،حورِ عرب، موہنی ، لیلہ مجنوں، نور جہاں ، درگیش نندنی، ترکی حور اور زہری سانپ قابلِ ذکر ہیں۔ انہوں نے لگ بھگ اسی فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کوپر 1905 میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں، 21 سال کی عمر میں مرزا احمد علی اصفہانی نامی ممتاز کاروباری شخصیت سے شادی کی۔ 1947 میں دونوں پاکستان منتقل ہوگئے۔

بعد ازاں انہوں نےمرزا اصفہانی سے علیحدگی اختیار کرکے خاموش فلموں کے اداکار گل حمید خان سے شادی کی، شادی کے چھ سال بعد گل حمید انتقال کرگئے۔

کوپر نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں صابرہ بیگم نام اختیار کیا اور یہ دن اپنی دو لے پالک بچیوں (زینت اور حلیمہ) کے ساتھ گزارے، انہوں اپنی زندگی میں 17 بچوں کو گود لیا۔

کوپر سن 1993 میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں