منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ناران کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام کاغان ویلی مہانڈری کے مقام پر سیلابی ریلے نے مزید تباہی مچا دی۔  

تفصیلات کے مطابق کاغان میں مہانڈری پل بہہ جانے سے سیاح پھنس چکے ہیں اور صوبائی حکومت عارضی گزر گاہ تعمیر کرکے سیاحوں کو نکالنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

منوور ویلی سے آنے والا دوسرا سیلابی ریلہ اپنے ساتھ  مزید 5 دکانیں بہا کر لےگیا ہے۔ سیلابی ریلے کا پانی مہانڈری بازار میں داخل ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے۔

خیبرپختونخوا میں پھنسے سیاحوں کیلیے مفت سہولیات کا اعلان

- Advertisement -

مہانڈری پل ٹوٹنے پر عارضی کام کےدوران بڑے پائپ بھی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔جلکھڈ کے مقام پر سیلابی ریلے سےسڑک بری طرح متاثر ہے جس سے آمدورفت معطل ہے۔

ناران  بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور آمدورفت معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان خان کی کاغان ویلی کے سیاحتی مقامات پر سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عدنان خان نے اپیل کی ہے کہ راستے مکمل بحال ہونےتک سیاح کاغان ویلی کارخ نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں