جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

میٹا کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان سے میٹا کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد نے شہباز شریف کو پاکستان، ایشیا پیسیفک میں اپنی سروسز سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے وفد کی قیادت نائب صدر برائے ایشیا پیسیفک سائمن ملنر کررہے تھے، میٹا کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا شعبوں میں بےپناہ استعداد موجود ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی کے فروغ کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی اور اے آئی سے متعلق میٹا کی مہارت سے استفادہ کیا جائےگا، وزیراعظم نے میٹا کے پاکستان میں آپریشنز سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میٹا کے وفد نے شہباز شریف کو پاکستان، ایشیا پیسیفک میں اپنی سروسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

میٹا کے وفد سے اس ملاقات میں شزا فاطمہ، جہانزیب خان، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں