ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی کرمنلز کیلئے اب فیورٹ نہیں رہا اور اب کرمنلز کو ٹارگٹ کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی آگئی ہے بائیکس اور گاڑیوں کی چوری چھیننے کی وارداتوں میں کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کیساتھ مل کر آپریشنز کو بڑھایا ہے 2کروڑ 50لاکھ کی آبادی میں کرائم کو ختم تو نہیں البتہ کم کر سکتے ہیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کے واقعات نہیں ہو رہے ماضی میں مزاحمت پر قتل اور زخمی ہونے والے واقعات بڑھ گئے تھے۔