تاجر رہنما محمود حامد نے کہا ہے کہ زائد بجلی بلوں اور دکانداروں پر 60ہزار ماہانہ ٹیکس کیخلاف 28 اگست کو ہڑتال ہو گی۔
کراچی میں ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کے خلاف تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم کو مسترد کر دیا۔
محمد حامد نے کہا کہ 60ہزار ماہانہ ٹیکس کو ظالمانہ نظام قرار دیتے ہیں جب کہ بجلی کے بلوں میں 24ٹیکسز کو نامنظور کرتے ہیں، ساتھ ہی دالوں اور دیگر اجناس میں ودہولڈنگ ٹیکس کو نامنظور کرتے ہیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں اور عوام سے اپیل ہے 28اگست کی ہڑتال میں مکمل تعاون کریں تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج اور ہڑتال جاری رہےگی۔
مرکزی تنظیم تاجران اورآل پاکستان انجمن تاجران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔