بھارت میں چھٹی جماعت کا بچہ اسکول کے بیگ میں کھلونا سمجھ پر پسٹل لے آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے نجف گڑھ میں 10 سالہ طالب علم کے اسکول بیگ سے میگزین کے بغیر پسٹل برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کم عمر طالب علم نے اسے کھلونا سمجھا اور اپنے ساتھ اسکول لے آیا۔
پولیس افسر کے مابق ٹیم کے اسکول پہنچنے کے بعد علم ہوا کہ چھٹی جماعت کا طالب علم نے باپ کا لائسنس یافتہ پسٹل بیگ میں رکھا ہوا ہے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے لڑکے کی والدہ کو بلایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شوہر کے پاس لائسنس یافتہ پسٹل تھا جن کا چند ماہ قبل انتقال ہوگیا اور یہ پسٹل تھانے میں جمع کروانے کے لیے باہر رکھا تھا۔
پولیس نے پستول کے لائسنس کی تصدیق کی اور اسے جائز پایا اور کہا کہ معاملہ میں کسی قابل غور جرم کا ارتکاب نہیں کیا گیا۔
آفیسر نے کہا کہ لڑکے کی ماں کی جانب سے اسی دن کی پولیس اسٹور ہاؤز میں پستول کو جمع کرادیا گیا۔