بھارت میں موٹرسائیکل پر اسٹنٹ دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ کے بائیکر نے اسٹنٹ دکھانے کے دوران ساتھ بیٹھی لڑکی کی زندگی خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو پر صارفین تنقید کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر سیان اچارجی کے پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نوجوان کو ون ویلنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے جیسے ہی نوجوان موٹرسائیکل کو ایک پہیے پر اٹھاتا ہے تو پیچھے موجود لڑکی نیچے گرنے سے بال بال بچ جاتی ہے۔
ویڈیو میں لڑکی کو موٹرسائیکل کی سیٹ اور پہیے کے درمیان پھنسا دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بائیکر کے خطرناک اسٹنٹ پر تنقید کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اچھا نہیں ہے براہ کرم محفوظ ڈرائیو کریں، اگر پیچھے کوئی ٹرک یا بس ہو تو کیا ہوگا، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اسٹنٹ کے دوران لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی۔‘