کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا، کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوچکی ہے، ملیر اور ایئرپورٹ کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ برسات ہوئی، شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم، گلشن حدید اور گلشن اقبال میں بھی بارش ہوئی۔
گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی اور سرجانی میں بادل جم کربرسے اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہی۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ منگھو پیر، بفرزون، احسن آباد اور ایم نائن موٹروے ناگوری سوساٹی میں بارش ریکارڈ کی گئی، مختلف علاقوں میں برسات کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔