بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد مگرمچھ گھر کی چھت پر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر وڈودرا طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی زد میں ہے اس دوران گھر کی چھت پر مگرمچھ کو دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو گھر کی چھت پر موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں سیلاب کی وجہ سے 28 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ وڈودرا کے کئی نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے حکام نے وڈودرا میں گھروں اور چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا۔
ریاستی وزیر رشیکیش پٹیل کے مطابق بدھ کے روز شہر سے 5000 سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے حکام کو ہدایت کی ہے وہ وڈودرا میں جراثیم کش اسپرے کریں اور شہر میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔