جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

نومولود بچوں کو اغوا سے بچانے کیلیے سیکیورٹی ماڈل تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں اسپتالوں کی نرسری اور وارڈز سے نومولود بچوں کے اغوا کی خبریں بڑھتی جا رہی ہیں جس کا حل نویں جماعت کے طالب علم نے ڈھونڈ لیا۔

پاکستان میں آئے دن یہ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ کسی اسپتال کی نرسری سے نومولود بچے کو چُرا لیا گیا یا وارڈ سے کوئی اغوا کار خاتون جھانسہ دے کر بچے کو ماں کی گود سے لے کر فرار ہوگئی۔

پڑھنے اور سننے والوں کے لیے تو یہ صرف ایک افسوسناک خبر ہوتی ہے، مگر ماں اور باپ کے لیے یہ زندگی بھر کا درد ہوتا ہے اور ایک کمسن طالبعلم نے اس درد کے مداوے کی کوشش کی ہے۔

- Advertisement -

کراچی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے ہونہار طالبعلم محسن علی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے سیکیورٹی ماڈل تیار کیا ہے، جس سے ان واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے گی۔

یہ سیکیورٹی ماڈل بچوں کی نرسری میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں سیکیورٹی سسٹم سے آراستہ لیزر اور سنسر کا استعمال کیا گیا ہے اور مشکوک حرکات پر یہ الارم ازخود بجنے لگے گا اور سب کو الرٹ کر دے گا۔

یہ سیکیورٹی ڈیوائس صرف اسپتالوں میں بچوں کو اغوا سے بچانے کے لیے ہی کارآمد نہیں بلکہ جانی ومالی تحفظ کے لیے اس کو گھروں اور بینکوں میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں