جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پی ایس او کا مالی بحران شدید ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ پی ایس او کا مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ادارے کے لیے درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج بن گیا۔ پی ایس او کا درآمدی آر ایل این جی کا بل 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں۔ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

- Advertisement -

پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کے اثرات 88 ارب 84 کروڑ روپے کے بھی واجبات حکومت پاکستان پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں