جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی جلسہ: بارودی مواد ملنے والی جگہ سے مشتبہ شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جلسہ گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں سیاسی پاور شو کرنے جا رہی ہے تاہم جلسہ کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل آج صبح پولیس کو جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک پیکٹ ملا تھا جس میں سے دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بارودی مواد ملنے والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

- Advertisement -

گرفتار شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مشتبہ شخص سے تفتیش کر رہے ہیں۔ جلسے کی جگہ اور سنگجانی کے اردگرد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب سے دستی بم برآمد، سیکیورٹی مزید سخت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں