بھارتی جنگی جنون سے کون واقف نہیں ہے جسکی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، بھارت کی روس۔یوکرین جنگ میں یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت متعدد یورپی خریداروں کے ذریعے یوکرین کو وسیع پیمانے پر ہتھیار بیچنے میں مصروف ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کسٹم اور دوسرے ذرائع کے مطابق بھارت گزشتہ ایک سال سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور روس نے اس مسئلے کو دو مواقع پر اٹھایا ہے۔
- Advertisement -
رائٹرز کے مطابق بھارت کے ہتھیار اٹلی اور چیک جمہوریہ کے ذریعے یوکرین بھیجے گئے ہیں ۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت یوکرین کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی ہتھیار مہیا کر رہا ہے۔