لاہور : ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کل موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی، اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جارہے ہیں ، پنجاب میں ٹیسٹ کےدوران موبائل،انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔
وزارت داخلہ نےحکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں ، محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔
PSX- KSE-100 Index- LIVE Update
ٹیسٹ کیلئےپنجاب کے12 اضلاع میں 26امتحانی مراکزبنائے گئے ہیں ، تمام امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔
پنجاب کے 12 شہروں میں 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا، امتحانی مراکز میں 82ہزار500 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔
لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اوررحیم یار خان میں بھی ٹیسٹ ہوگا۔