جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

امریکی سفارتخانہ کا 3 رکنی وفد  اڈیالہ جیل کیوں گیا؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : امریکی سفارتخانہ کا 3 رکنی وفد  گرفتار امریکی شہریوں  سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانہ کا تین رکنی وفد پہنچا ، جہاں وفد نے گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی ۔

امریکی سفارتخانہ کے وفد کو فارن ایکٹ میں گرفتار تین امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : امریکی قونصل خانے کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں کرائی گئی۔

امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے، امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں