بھارت میں راجستھان کے بھرت پور ضلع میں گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ندی میں اپنی بکریوں کو پانی پلانے گئے ایک بزرگ اپنے دو پوتوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 62 سالہ وشرام سنگھ گرجر جمعرات کی صبح اپنے پوتے یوگیش (15) اور انکت (10) کے ساتھ گاؤں کے نزدیک سے گزرنے والی گمبھیر ندی میں بکریوں کو پانی پلانے پہنچے تھے۔
اسی دوران بزرگ کے دو پوتے دریا میں گر گئے، انہیں بچانے کی کوشش میں وشرام نے بھی دریا میں چھلانگ لگادی، تینوں گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن راج، تحصیلدار ونود مینا، صدر تھانہ کے ایس ایچ او بلرام یادو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور ایس ڈی آر ایف ٹیم کو بلواکر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو ٹیم نے وشرام کی لاش برآمد کرلی مگر شام ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کو کل تک روک دیا گیا ہے، آج جمعہ کو دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے مزید 8 تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں مزید آٹھ تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں، ان تارکین وطن کی چھوٹی اور غیر محفوظ بھری ہوئی کشتی اتوار کی صبح سمندر میں الٹ گئی۔
اس حوالے سے فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب فرانسیسی ریسکیو سروسز کو ایک کشتی کے سمندر میں پھنسے ہونے کی اطلاع ملی، کشتی میں سوار افراد میں سے 53 تارکین وطن کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔
اسپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 95 ہلاک
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایریٹیریا، شام، سوڈان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔