جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

ویڈیوز: بھارت میں دیوالی، موت اور تباہی ساتھ لائی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے لیکن اس بار یہ تہوار اپنے ساتھ موت اور تباہی لے کر آیا ہے۔

بھارت میں ہندو اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔ اس تہوار کی خاص بات آتشبازی ہے جو ہر خاص وعام، امیر وغریب کرتا ہے۔ لیکن یہی آتشبازی اس بار بھارت میں تباہی پھیلا کر اور موت بانٹ کر خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کر رہی ہے

انڈین میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں آتشزدگی کے سینکڑوں اور دہشتگردی کے کچھ واقعات میں کئی افراد اپنی جان سے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

ریاست آندھرا پردیش کے ایلور شہر میں نوجوان موٹر سائیکل پر پیاز بم نامی پٹاخوں سے بھرا تھیلہ لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں بائیک کا بیلنس خراب ہونے کے بعد تھیلہ ہاتھ سے چھوٹ کر نیچھے گرا اور زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دھاکر موقع پر ہی ہلاک اور اس کے دو دوستوں کے علاوہ 6 راہ گیر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

حیدرآباد میں دیوالی کی تیاریوں کے لیے پٹاخوں کی خریداری جاری تھی کہ اسی دوران آتش بازی کی دکان میں اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ ایک شخص ہلاک جب کہ خواتین سمیت متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ کئی افراد بھگدڑ مچنے سے کچلے جانے کے باعث زخمی ہوئے۔

دہلی کے شاہدرہ علاقے میں مکان کے سامنے دیوالی منانے والے چاچا اور بھتیجے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ گزشتہ رات آکاش شرما کا خاندان دیوالی منا رہا تھا۔ اچانک ایک اسکوٹی پر دو لوگ آئے اور آکاش شرما کو اس کے گھر کے سامنے ہی گولی مار دی۔

 

آکاش کا بھتیجا جب شوٹر کو پکڑنے کے لیے بھاگا تو اسے بھی گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعہ کے بعد آکاش کے خاندان میں دیوالی کے روز ماتم مچ گیا۔ پولیس نے اس قتل کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک نابالغ ہے۔

اس کے علاوہ بھی دہلی میں دیوالی کے موقع پر آگ لگنے کے 318 واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں بس اور بلند عمارت میں آگ لگنے جیسے حادثات شامل ہیں۔

ایک واقعہ دہلی کے علاقے دوارکا میں پیش آیا، جہاں ایک بس میں سفر کے دوران کسی شخص کے پاس موجود پٹاخوں میں آگ لگ گئی، جس سے پوری بس میں آگ بھڑک اٹھی اور دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح، گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی سپرٹیک ایکو ولیج سوسائٹی کی سترہویں منزل پر بھی آگ بھڑک اٹھی، غازی آباد کے علاقے اندرا پورم میں بھی ایک فٹ ویئر کی دکان میں شدید آگ لگی جس سے ایک فلیٹ بھی متاثر ہوا۔

جھارکھنڈ کے بوکارو میں پٹاخہ کے بازار میں زبردست آگ لگ گئی۔ گرگا ندی کے کنارے لگے پٹاخے کے بازار میں آگ لگنے کے بعد افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔ بوکارو چاس مین روڈ پر گرگا ندی پُل کے کنارے لگے 66 پٹاخوں کی دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے تقریبا 50 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

دوسری جانب ان حادثات کے ساتھ، دیوالی کے بعد دہلی میں ہوا کا معیار مزید خراب ہو گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی میں 24 گھنٹوں کا اوسطاً آلودگی کا معیار 359 تک پہنچ چکا ہے۔ مختلف علاقوں میں پی ایم 2.5 کی سطح مقررہ حد سے کافی زیادہ ہو گئی ہے، جس سے دہلی کے باسیوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں