اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے دفتر پر بلڈوزر چلا دیا۔
العربیہ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو بلڈوزروں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔
لازارینی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی جس میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ان کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔
دوسری جانب سے اسرائیلی فوج نے اس کی تردید کرتے ہوئے کی ہے اور الٹا اس کی تباہی کی ذمے داری انروا انتظامیہ پر عائد کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے ’انروا‘ کے اسرائیل کے اندر اور مقبوضہ بیت المقدس میں سرگرمیوں پر پابندی کا ایک بل پاس کیا تھا۔
عالمی سطح پر اسرائیل کے اس اقدام کی سخت مذمت کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نے اس فیصلے کو فلسطینی بچوں کے قتل سے تعبیر کیا تھا۔