جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈپروسیجرسمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور کرائے گئے سروسزچیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈپروسیجرسمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نےگزشتہ روز ہونیوالی قانون سازی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا، قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی  نے اہم بلز پر دستخط کرکے گزشتہ رات منظوری دی۔

- Advertisement -

آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کے بل کا  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، قانون سے آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5سال کردی گئی۔

ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے بل اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترمیم کے بل کے گزٹ نوٹیفکیشنز بھی جاری ہوئے ، جس کے تحت پاک فضائیہ کےچیف کےعہدے اور پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے کی مدت 3سال سے 5سال کر دی گئی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کا بھی  نوٹیفکیشن جاری ہوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور آئینی بینچ کےسربراہ ججزکمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 34کر دی گئی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوا ، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9سے بڑھا کر 12کر دی گئی ، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد تمام قوانین فوری نافذ ہوں گے

Comments

اہم ترین

مزید خبریں