جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

ترکیہ میں شدید برفباری، درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے، پہاڑی علاقوں میں پچاس سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ کے شہر انقرہ، استنبول اور دیگر کئی شہروں میں ہرطرف سفیدی چھا گئی ہے، عمارتوں اورگاڑیوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی۔

برفانی طوفان سے متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی، شہری انتظامیہ راستے صاف کرنے میں مصروف ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب برطانیہ میں سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملک میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برف باری ہر چیز کو ڈھکتی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے ملک کے 18 پوسٹ کوڈ علاقوں کے لیے ’سرد موسم کی ادائیگیوں‘ کی اسکیم کو فعال کر دیا ہے۔

ان علاقوں کے تقریباً 10,000 رہائشیوں کو ان کے حرارتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی، یہ اسکیم نومبر سے مارچ تک چلتی ہے۔

اسکیم کے تحت جب بھی درجہ حرارت مسلسل 7 دنوں تک 0C سے نیچے گرتا ہے، تو اہل گھرانوں کو 25 پاؤنڈ کی ایک بار کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

طوفان برٹ ساحل سے ٹکرا گیا، برطانوی شہروں میں برفباری، تیز ہوائیں، طوفانی بارشیں

یہ اسکیم خود بہ خود عمل میں آتا ہے اگر درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے یا لگاتار سات دنوں تک صفر سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تو ہر پوسٹ کوڈ والے علاقے میں اہل گھرانوں کو ادائیگیاں خود بخود روانہ ہو جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں