خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی آج وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور مشاورتی اجلاس بھی جلد بلانے کا امکان ہے جس میں سیاسی صورتحال، کے پی میں گورنر راج پر غور ہوگا۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنر راج کے معاملے پر تاحال رابطہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی گورنر راج سے متعلق امور پر مشاورت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی، پیپلزپارٹی کے پی میں گورنر راج پر 2 حصوں میں تقسیم، ایک مخالف جبکہ دوسراحامی ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گور نر راج سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا، کیش کرائے گی، گورنر راج سے پی پی کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر راج کی صورت میں پی پی کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔