جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

’ایسا لگا میرا اپنا بچہ اغوا ہوا ہے‘، وزیراعلیٰ مصورخان کیلئے جاری دھرنے میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان مغوی مصور خان کی بازیابی کےلیے جاری دھرنے میں پہنچ گئے، ان کے ساتھ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا خطاب میں کہنا تھا کہ پہلے دن سے متاثرہ فیملی کے ساتھ رابطے میں تھے، جس دن واقعہ ہوا ایسا محسوس ہوا جیسے میرا اپنا بچہ اغوا ہوا ہے، ایسے واقعات کے بعد ورثا کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا، مسائل کا حل گفت و شنید ہے۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ مصور خان ہمارا اپنا بچہ ہے، حکومت بازیابی کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق آئین نے دیا ہے، حکومت اپنی کوشش جاری رکھے گی، بچے کی بازیابی کیلئے جےآئی ٹی بنائی جو روزانہ کی بناد پر مجھے رپورٹ کریگی، کوشش ہوگی ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزارش ہے دھرنا ختم کریں، ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں، آپ جب بھی آئیں گے ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے بعد مغوی مصورخان کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کو ملتوی کردیا گیا، دھرنا کمیٹی نے 10 دسمبر تک دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دھرنا کمیٹی نے کہا کہ بچہ 10 دسمبر تک بازیاب نہ ہوا تو اے پی سی کے ذریعے سخت لائحہ عمل طے کرینگے، 14 روز دھرنا جاری رہا، ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں