جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

آئی پی ایل فرنچائز کی بےوفائی پر محمد سراج نے طویل پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے بے وفائی کرنے پر بھارتی کرکٹر محمد سراج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر طویل پوسٹ میں اپنے دل کا حال آشکار کردیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے آکشن میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے بھارت کے بہتر فاسٹ بولرز میں سے ایک محمد سراج کو اپنی ٹیم میں برقرار نہیں رکھا، مداحوں کے لیے یہ بات بھی اچھنبے سے کم نہیں تھی کہ رائل چیلنجرز نے سراج کے لیے بولی تک نہیں لگائی۔

سابق ٹیم کی طرف سے اس طرح ساتھ چھوڑنے پر سراج غمزدہ نظر آئے اور انھوں نے نیلامی ختم ہونے کے دو دن بعد اپنی سابق فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

- Advertisement -

انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں محمد سراج نے اپنی سابق فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سات سال آر سی بی کے ساتھ میرے دل کے بہت قریب ہیں، جب میں پیچھے مڑ کردیکھتا ہوں کہ میں نے رائل چیلنجرز کی شرٹ پہنی تھی تو میرا دل محبت اور جذبات سے بھر جاتا ہے۔

میرا فرنچائز کے ساتھ سفر نہایت شاندار رہا، آر سی بی میرے لیے ایک فرنچائز سے زیادہ تھی، یہ میری محسوسات کی طرح تھی، میرے دل کی دھڑکن تھی، میری فیملی تھی۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل آکشن 2025 میں اس بار محمد سراج کو گجرات ٹائیٹنز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، جہاں ان کے ساتھ کاگیسو رباادا اور پراشد کرشنا جیسے بولرز بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں